.

اتحادی طیاروں‌ کی بمباری میں وسطی یمن میں حوثیوں کا عسکری تربیتی مرکز تباہ

الضالع میں جھڑپوں میں متعدد حوثی جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب ممالک کے جنگی طیاروں‌ نے اتوار کے روز وسطی یمن کی 'اب' گورنری میں حوثی ملیشیا کے ایک عسکری تربیتی مرکز پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں تربیتی کیمپ تباہ اور متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے۔ شمالی گورنری الضالع میں حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور عرب اتحادی فوج کی بمباری میں متعدد اہم حوثی کمانڈروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ عرب اتحادی طیاروں‌ نے اتوار کے روز جنوب مشرقی 'اِب' میں السبرہ ڈائریکٹوریٹ کے قاع الجامع کے مقام پر حوثیوں کے ایک عسکری تربیتی کیمپ پر بمباری کی۔

ادھراتحادی طیاروں‌ نےالضالع کے شمال مغربی علاقوں سلیم اور شخب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

جنوبی صنعاء میں سنحان ڈاریکٹوریٹ میں عرب اتحادی طیاروں‌ نے جربان کیمپ پر تین فضائی حملے کیے۔

فضائی بمباری اور یمنی فوج کی جوابی کارروائیوں میں متعدد حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔ قبل ازیں الضالع میں حوثیوں کاایک سینیر افسر کرنل ھشام الغربانی سرکاری فوج کے حملے میں مارا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق عرب اتحادی طیاروں‌کی بمباری کے نتیجےمیں تہامہ بریگیڈ کے سربراہ کرنل حزم اسماعیل العتمی اور وزارت تعلیم کےسیکرٹری کے بھائی الحسین علی احمد النعمی سمیت کئی جنگجو مارے گئے۔