.

عراق: بغداد کے شمال میں بم دھماکا ، چار سکیورٹی اہل کار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں فوج کی ایک گشتی پارٹی کے چار اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق کی سکیورٹی فورسز کے میڈیا سیل نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے شمال میں 25 کلومیٹر دور واقع قصبے الطارمیہ میں منگل کے روز بم دھماکا ہوا ہے اور گشتی پارٹی کے اہل کاروں پر نزدیک واقع کھیتوں میں چھپے مسلح افراد نے فائرنگ بھی کی ہے۔سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آور جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ عراق نے دسمبر 2017ء میں سخت گیر جنگجو داعش کے خلاف جنگ میں فتح کا ا علان کیا تھا ۔تب سے داعش کے بچے کھچے جنگجوؤں نے عراقی سکیورٹی فورسز کے خلاف گوریلا جنگ شروع کررکھی ہے اور وہ سکیورٹی فورسز پر بغداد کے شمال میں واقع علاقوں میں حملے کرتے رہتے ہیں۔