.

دبئی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی میں الراشدیہ کے قریب عمانی بس کو حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری سمیت 17 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق پاکستانی محمد شفیق کا تعلق راجن پور سے تعلق تھا جبکہ زخمیوں میں ایک پاکستانی مسافر بھی شامل ہے۔ حادثے میں آٹھ افراد کا تعلق بھارت سے بتایا جاتا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار بس شیخ محمد بن زاید روڈ پر ایک سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 17افراد ہلاک جبکہ3شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کے وقت بس میں 31 افر اد سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات جارہی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور نے گاڑیوں کی سڑک سے بس میڑو اسٹیشن میں گھسانے کی کوشش کی ،جس پر حا دثہ ہو گیا۔