.

سعودی عرب اور لبنان کے درمیان دُشمنی کےبیج بونے کی اجازت نہیں دی جائے گی: سعد الحریری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ خلیجی ملکوں اور سعودی عرب کو لبنان کے ساتھ محاذ آرائی کی طرف لے جانے اور ان کےدرمیان دشمنی کے بیج بونےکی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے باہمی تعلقات بعض سیاسی جماعتوں کی موقف اور خواہشات کے مرہون منت نہیں۔

منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں سعد حریری نے وزیر خارجہ جبران باسیل کے لبنانی لیبر کے حوالے سے دیے گئے متنازع بیان کی تردید پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں‌ہر دوسرے گھر کا کوئی نا کوئی فرد خلیج یا سعودی عرب میں‌کام کرتا ہے۔ کسی ملک کی لیبر کے حوالے سے توہین آمیز بات قبول نہیں کی جائے گی۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ رواں سال قومی شراکت کاسال ہے۔ چاہے بعض شرکاء قومی شراکت سے الگ ہی کیوں نہ ہو جائیں۔ مکہ معظمہ سربراہ کانفرنس میں لبنان کی ترجمانی کی گئی۔ سعد الحریری کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے فیوچر پارٹی پر زور دیا کہ وہ معاملات کو مزید پیچیدہ نہ کریں۔

انہوں‌نے کہا کہ امید ہے کہ وزیرخارجہ جبران باسیل لبنانی لیبر کےحوالے سے دیے گئے متنازع بیان سے رجوعی کریں گے۔