.

امریکا-ایران کشیدگی پر جاپانی وزیر اعظم کی خامنہ ای سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے دورہ تہران پر آنے والے جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ 1979 کے انقلاب کے بعد کسی بھی جاپانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے ذاتی ٹویٹر اکائونٹ پر جاری کردہ ایک ٹویٹ میں دونوں رہنمائوں کی ملاقات کی ایک تصویر جاری کی گئی ہے۔

اس سے قبل بدھ کے روز ایرانی صدر حسن روحانی نے جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کے ساتھ ملاقات میں خطے میں موجود کشیدگی کو کم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس موقع پر جاپانی وزیر اعظم امید ظاہر کی کہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرتا رہے گا۔

جاپانی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کسی نئے مسلح تنازع سے حتیٰ الامکان بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔