.

قطرنے تُرکی کی اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ نکالنا شروع کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیجی ریاست قطرنے گذشتہ پانچ ماہ کے دوران ترکی کی اسٹاک ایکسچینج سے سرمایہ نکالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ دوحہ نے استنبول اسٹاک مارکیٹ میں کی گئی سرمایہ کاری کاایک بڑا حصہ واپس لے لیا ہے جس کےبعد قطری سرمائے کا حجم 31 فی صد کم ہوگیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق قطر نے تُرک اسٹاک ایکسچینج سے نکالی گئی چار ارب 60 کروڑ ترک لیرہ کی رقم نکال لی ہے۔ تُرکش اعدادو شمار انسٹیٹیوٹ کے مطابق غیرملکی سرمایہ کار ترک اسٹاک مارکیٹ سے نکل رہے ہیں۔

گذشتہ برس دسمبر میں تُرک اسٹاک مارکیٹ میں قطر کے محفوظ سرمائے کا حجم 14 ارب 70 کروڑ 45 لاکھ لیرہ تھا جو کہ مئی میں کم ہو کر 11 ارب 81 کروڑ لیرہ رہ گیا۔ ترکی میں قطری سرمایہ کاری میں 31 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔