.

یو اے ای اور جرمنی کا ایران سے کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات اور جرمنی نے خلیج کے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران سے خطے میں کشیدگی کا باعث بننے والے اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بیان ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان سرکاری دورہ جرمنی کے موقع پر سامنے آیا جہاں انہوں نے برلن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘ کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں دونوں ممالک نے اس رائے کا اظہار کیا کہ تمام ممالک خطے میں موجود کشیدگی کو بڑھانے والے تمام اقدامات سے اجتناب کریں۔

اتوار کے روز جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ابو ظہبی میں اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا: ’’خلیج کے علاقے میں استحکام ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی سے ہی ممکن ہے۔‘‘