.

ٹینکر حملوں کے بعد بندرگاہوں اور سمندری حدود کی خود حفاظت کریں گے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر توانائی انجینئرخالد الفالح نے خلیج عُمَان میں دو آئل ٹینکروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ریاض اپنی بندرگاہوں اور سمندری حدود کی حفاظت کے لیے تمام اہم قدامات کرے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’’ ایس پی اے ‘‘کے مطابق انجینئرالفالح نے اپنے بیان میں دنیا سے بین الاقوامی شیپنگ لائنز کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی درخواست کی ۔

انجینئر خالدالفالح نے کہا کہ سعودی عرب اور آرامکو تیل بردار جہازوں پر حملوں کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قابل اعتماد فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر توانائی اور آرامکو حملوں سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔