.

امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: ترکی

روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکی پابندیاں قبول نہیں کریں‌ گے:اوگلو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تُرکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روسی دفاعی نظام 'ایس 400' کی خریداری پر انقرہ پر پابندیاں عاید کیں تو ترکی بھی جوابی اقدام میں امریکا پابندیاں لگائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتقامی اقدامات پر ترکی خاموش نہیں رہے بلکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مولود جاویش اوگلو نے کہا کہ اگرامریکا نے ہمارے خلاف کوئی بھی منفی اقدام کیا تو ہم اس کا اسی طرح بھرپور جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ ترکی اور امریکا کے درمیان گذشتہ کچھ عرصے سے روس کے فضائی دفاعی نظام' ایس 400' پر شدید اختلافات ہیں۔ ترکی ہرصورت میں یہ نظام خریدنا چاہتا ہے جبکہ امریکا انقرہ پر یہ سسٹم نہ خریدنے کے لیے دبائو ڈال رہا ہے۔ امکان ہے کہ آئندہ ماہ ترکی روس سے 'ایس 400' دفاعی نظام خرید لے گا۔

امریکا نے دھمکی دی ہے کہ اگرترکی نے 'ایس 400' دفاعی نظام خرید کیا تو واشنگٹن انقرہ کو 'ایف 35' جنگی جہازوں‌ کی فروخت روک دےگا۔

امریکا کی طرف سے اس دھمکی کے بعد ترکی کی کرنسی لیرہ کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے میں 5.93 لیرہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 'ایس 400' دفاعی نظام کی خریداری کا تہیا کر رکھا ہے اور ہم اس ڈیل کو منسوخ کریں‌ گے اور نہ ہی اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔