.

مشرقی فرات میں معاونت کے لیے سعودی وزیر کا شام کے دیر الزور کا دورہ

ثامر السبھان کی امریکی نائب وزیر خارجہ اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے ثامر السبھان نے گذشتہ روز شام کے شہر دیر الزور کا دورہ کیا جہاں انہوں‌ نے امریکی نائب وزیر خارجہ گویل رابیون، امریکی سفیر ویلیم روپک اور دیر الزور کے اہم قبائلی رنمائوں اور انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں 'داعش' کے خلاف جنگ اور شدت پسند گروپ کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے میں معاونت کے ساتھ مشرقی فرات کے علاقوں میں انسانی بہبود کے منصوبوں میں معاونت پر بات چیت کی گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق ثامر سبھان اور دیگر عہدیداروں کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں مشرق فرات کے علاقوں میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔