.

امریکی اور سعودی F-15C ایگل لڑاکا طیاروں کی پہلو بہ پہلو پرواز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی شاہی فضائیہ نے حال ہی میں F-15C طرز کے ایگل لڑاکا طیاروں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں انھیں امریکی فضائیہ کے ایسے ہی لڑاکا طیاروں کے ساتھ فارمیشن میں امریکن سینڑل کمان کے زیر نگین علاقوں پر محو پرواز دیکھا جا سکتا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’ ایس پی اے ‘‘ کے مطابق دو جون کو ہونے والی یہ مشقیں باہمی آپریشنز اور دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان وسیع پیمانے پر فوجی تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

امریکا سے ایگل لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ 2012 میں طے پایا تھاجس کے بعد ان جدید لڑاکا طیاروں کو سعودی شاہی فضائیہ کے فلیٹ میں شامل کیا گیا۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب کو 84 ایگل لڑاکا طیارے ملیں گے۔