.

الحدیدہ : حوثیوں کے مارٹر گولے نے یمنی عورت کی جان لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صوبے الحدیدہ کے جنوبی ضلع حیس میں حوثی ملیشیا نے پیر کے روز رہائشی علاقوں پر توپ کے گولوں کی بارش کر دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق حوثیوں نے یمنی شہری عبدہ یحیی کے گھر کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ اس دوران ایک گولا گھر کے بالکل آگے گرا جہاں متعدد شہری پانی بھرنے کے لیے جمع تھے۔ اس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک معذور نوجوان شامل ہے جب کہ ایک چار سالہ بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔

ذرائع کے مطابق مارٹر گولے کے حملے میں عائشہ فارع نامی خاتون کی جان چلی گئی۔ اس کے علاوہ عائشہ کا شوہر عبدہ یحیی ، بیٹا اور دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ یہ لوگ ایمرجنسی ٹینک سے پانی لے کر اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔ اس سے قبل حوثیوں نے حیس ضلع میں پانی کے مرکزی ٹینکوں کو دھماکوں سے تباہ کر ڈالا تھا۔