.

شامی فوج کے فضائی حملوں میں دوامدادی کارکنان سمیت 14 شہریوں کی ہلاکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے شمال مغربی شہر معرۃ النعمان میں اسدی فوج کی ایک ایمبولینس گا ڑی اور صوبہ ادلب میں دوسرے مقامات پر فضائی بمباری سے دو امدادی کارکنان سمیت چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے باغیوں اور انتہا پسند گروپوں کے زیر انتظام صوبے ادلب میں واقع مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔ مرنے والوں میں سات کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

معرۃ النعمان میں ایمبولینس گاڑی فضائی حملے میں تباہ ہوگئی ہے اور اس میں سوار دو امدادی کارکنان مارے گئے ہیں۔

صوبہ ادلب میں بدھ کو شامی فوج کے فضائی حملوں میں سولہ شہری ہلاک گئے تھے۔ ادلب سے متصل واقع صوبہ حماہ کے شمال میں اسدی فوج کے راکٹ حملے میں نو انتہا پسند جنگجو مارے گئے تھے۔