.

لبنانی آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب، سعودی عسکری قیادت سےملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل العماد جوزف عون نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عسکری قیادت سے ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق لبنانی فوج کے سربراہ جنرل جوزف عون نے سعودی عرب کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نمائوں نے ملاقات میں دونوں مسلح‌ افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ لبنانی آرمی چیف نےسعودی عرب کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا۔