.

سعودی محکمہ دفاع نے جازان میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے محکمہ دفاع کے حکام نے سرحدی علاقے جازان کی فضاء میں یمن کے حوثی باغیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی محکمہ دفاع کے حکام نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے جازان میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تاہم اس کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوںً کی طرف سے جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 20 منٹ پر جازان میں حساس تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایران نواز حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا سعودی عرب کے اندر دہشت گردی، اہم تنصیبات پر حملے اور شہریوں کی جانوں کو خطرے میں‌ ڈالنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے جب کہ عرب اتحادی فوج اور سعودی محکمہ دفاع حوثیوں کی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ہے۔

خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ڈرون حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ حالیہ ایام میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔