.

سعودی ولی عہد کی G20 سمٹ کے موقع پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گروپ ٹوئنٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جاپان آمد کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اوساکا میں متعدد عالمی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جاپانی وزیر اعظم شنزو ابیے نے شہزادہ محمد کا استقبال کیا جس کے بعد وہ سمٹ میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں کے ساتھ یادگاری گروپ فوٹو سیشن کے لئے چلے گئے۔

سمٹ کی سائیڈ لائنز پر شہزادہ محمد بن سلمان نے سنگاپور کی وزیر اعظم اور نیدرلینڈ کی ملکہ ماکسیما سے بھی ملاقات کی۔

نریندر مودی سے ملاقات

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعہ کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے تحفظ اور دہشت گردی پر قابو پانے ایسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ریاض اور بھارت کے درمیان شاندار تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں جی20 سمٹ کے ایجنڈے میں شامل مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کے رکن ڈاکٹرمساعد العيبان، وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجیبر، وزیر توانائی، پٹرول اور معدنی دولت خالد الفالح، کامرس اور پلاننگ کے وزیر محمد التویجری سمیت بھارت کے سرکاری وفد میں شامل ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ابوظبی سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ ’’دی نینشل‘‘ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان ہفتے کے روز ناشتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ کریں گے۔