.

حاکم شارجہ کے جواں سال بیٹے کی رحلت پر یو اے ای میں تین روزہ سوگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی شارجہ ریاست کے حاکم کے جواں سال بیٹے کی وفات پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے حاکم شارجہ الشیخ سلطان القاسمی کے بیٹے الشیخ خالد بن سلطان القاسمی کی امریکا میں سوموار کے روز اچانک موت کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں‌ نے تین روز تک ملکی پرچم سرنگوں رکھنے اور نوجوان شہزادے کی وفات پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق حکم شارجہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں الشیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ الشیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی سوموار کے روز امریکا میں اچانک انتقال کرگئے تھے۔ تدفین کے لیے ان کی میت متحدہ عرب امارات منتقل کی جا رہی ہے تاہم اس کے جنازے اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔