.

قطری عازمین حج کی رجسٹریشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں: سعودی وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج عمرہ محمد بنتن نے کہا ہے کہ قطری عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطری شہریوں کی حج کے لیے رجسٹریشن میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں سعودی وزارتِ حج اپنے حج پروگرامات کی تفصیل بیان کرے گی۔

خیال ہے کہ گذشتہ مئی میں سعودی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مملکت اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور انہیں حج کے موقع پر ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

بیان میں قطری شہریوں کی عمرہ کی ادائی کے لیے سعودی عرب آمد کا خیر مقدم کیا گیا۔ سعودی حکومت کی طرف سے قطری عازمین حج کے لیےآن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی۔ حج کے موقع پر بھی قطری عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے۔ رجسٹرڈ ہونے والے عازمین حج جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج نے مملکت کے اندر موجود قطری شہریوں کے فریضہ حج کی ادائی میں حصہ لینے کا خیر مقدم کا ہے۔ بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ وزارت حج اور دیگر تمام ادارے حج کے موقع پر حجاج کرام کی خدمت کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جائے گا۔