.

ایران یورینیم افزودگی کی شرح 5 فی صد تک بڑھانے کے لیے تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خبر رساں اداروں کے مطابق ایران [آج] اتوار کے روز یورینیم افزودگی کی شرح 5 فی صد تک بڑھانے کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ یہ مقدار 2015ء میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران میں طے پائے جوہری معاہدے میں دی گئی حد سے زیادہ ہے۔ چار سال پہلے ایران کو یورینیم افزدوگی کی مقدار 3 اعشاریہ 67 فی صد تک رکھنے کا پابند بنایا گیا تھا۔

ایرانی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ آج حکومت یورینیم کی افزدوگی کی مقدار پانچ فی صد تک بڑھانے کا اعلان کرے گی۔

قبل ازیں ایرانی خبر رساں ایجنسی 'فارس' نے خبر دی تھی کہ ایران کے سینیر جوہری مذاکرات کار عباس عراقجی اتوار کو جوہری معاہدے کی بعض شرائط کی پابندی سے صرف نظر کرتے ہوئے یورینیم افزودگی کی مقدار میں اضافے کا اعلان کریں‌ گے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عباس عراقی اور دیگر عہدیدار مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے10 بجے یورینیم افزودگی کی مقدار بڑھانے کا اعلان کریں‌ گے۔

خیال رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں میں طے پائے معاہدے کے تحت ایران کو بھاری پانی کا ذخیرہ محدود کرنے کا پابند بنایا گیا تھا مگر ایران بھاری پانی کا ذخیرہ بھی 5 فی صد سے بڑھا چکا ہے۔

ایران کی طرف سے یورپی ملکوں کو جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن [آج] 7 جولائی ختم ہو رہی ہے۔ یورینیم افزودگی کی مقدار 5 فی صد تک لے جانے کا ایرانی فیصلہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔