.

لیبیا: جنازے کے جلوس میں اسپیشل فورس کے افسروں پر ناکام قاتلانہ حملہ

سابق فوجی افسر کے جنازے کے جلوس میں کار بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں جمعرات کے روز سابق سینیر فوجی افسر کے جنازے میں ایک کار بم حملے کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

لیبیا کے عسکری ذریعے کے مطابق اسپیشل فورس کے سابق سربراہ خلیفہ المسماری کی جبانہ الھواری کے مقام پر تدفین کی تیاری کی جا رہی تھی کہ اس دوران ان کے جنازے کے جلوس میں بارود سے بھری کار میں دھماکہ ہوگیا۔ سابق فوجی افسر طویل علالت کے بعد دو روز قبل انتقال کر گئے تھے۔

لیبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جنازے کے جلوس میں اسپیشل فورس کے افسروں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔

ادھر لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے 'الحدث' چینل سے بات کرتے ہوئے حملے کا الزام طرابلس بریگیڈ نامی ملیشیا پر عاید کیا۔