.

بولنگ چیمپیئن شپ میں پہلی بار چھ سعودی خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست لاس ویگاس میں 22 سے 30 اگست 2019ء کےدوران ہونے والے بولنگ ویمن چیمپیئن شپ میں پہلی بار سعودی عرب کی چھ خواتین کھلاڑی بھی حصہ لیں گی۔

سعودی عرب کی طرف سے بولنگ چیمپئین شپ کے لیے منتخب کردہ ٹیم میں نھلہ عدس، مریم الدوسری، مشاعل العبدالواحد،‌غادہ نمر، امانی الغامدی، ھدیل اتارمین اور مصری کوچ سارہ جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی خواتین 2018ء کے دوران کھیلوں کےچار مقامی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں جب کہ رواں سال مصر میں‌ ہونے والے عرب ویمن چیمپییئن شپ میں بھی سعودی خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔

سعودی عرب کی بولنگ فیڈریشن نے مصری بولنگ کوچ سارہ جمال کے ساتھ خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے معاہدہ کیا ہے۔