.

سعودی عرب اور ملائیشیا کے فرمانروائوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

ملائیشین فرمانروا کی جدہ میں شاہ سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ بن سلطان احمد شاہ نے آج اتوار کے روز جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے السلام محل میں ملاقات کی.

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان نے ملائیشین بادشاہ کا اپنے محل میں شاندار استقبال کیا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق دونوں‌ رہ نمائوں نے دو طرفہ برادرانہ تعلقات، سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف، شاہ سلمان کے پرنسپل سیکرٹری تمیم بن عبدالعزیز السالم بھی موجود تھے۔

اس کے ملائشین وفد میں ملائیشیا میں سعودی عرب کے سفیر محمود حسین قطان، ملائیشین شہزادہ ناصر بن السلطان عبداللہ رعایت الدین مصطفیٰ باللہ شاہ، ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین بن عبداللہ، سیکرٹری جنرل برائے خارجہ امور محمد شہرول اکرام اور سیکرٹری خارجہ برائے مغربی ایشیا فیروز عدلی محمد روزالی نے شرکت کی۔