.

یمن: صراوح کے محاذ پر 20 حوثی ہلاک ، الجوف میں شدید جھڑپیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے مشرقی صوبے مارب کے مغرب میں صراوح کے محاذ پر یمنی فوج کے ہاتھوں 20 حوثی مارے گئے۔

مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کے مطابق یمنی فوج نے ہفتے کے روز گھات لگا کر کارروائی کی۔ کارروائی میں متعدد حوثی باغی زخمی بھی ہوئے۔

ادھر الجوف صوبے کے مغربی ضلع المتون میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ یمنی فوج کے ایک کمانڈر کے مطابق باغی حوثی القعیطہ کا ٹیلہ واپس لینے کی کوشش کر رہے تھے تاہم یمنی فوج نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔