.

یمن کے شہر مآرب میں حوثی ملیشیا کے دو ڈرون طیارے گر کر تباہ

صرواح کے محاذ پر حوثی ملیشیا کا حملہ پسپا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مآرب شہر میں‌ اتوار کے روز حوثی ملیشیا کے دو ڈرون طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔

یمنی فوج کے ایک ذریعے نے العربیہ نیوز چینل اور اس کے برادر ٹی وی چینل 'الحدث' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی گورنری مآرب میں صرواح کے مقام پر حوثیوں اور سرکاری فوج کےدرمیان خون ریز جھڑپیں ہوئیں۔ سرکاری فوج نے حوثی ملیشیا کا حملہ پسپا کر دیا۔

یمنی فوج کے فیلڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے صرواح کے محاذ پر جنگجوئوں اور اسلحہ کی بھاری کمک بھیجی ہے۔

ہفتے کو علی الصباح حوثی باغیوں نے صرواح کے محاذ پر سرکاری فوج پر حملے شروع کردیے تھے۔ ان حملوں‌ کا مقصد سرکاری فوج کو کوفل کیمپ سے باہر نکال نکالنا تھا تاہم حوثی شدت پسندوں‌ کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔

یمن کے عسکری ذرائع کےمطابق ہفتے کے روز صرواح کے محاذ پر لڑائی میں کم سے کم 20 حوثی شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔