.

الجنادریہ کا میلہ آغاز کے 35 برس بعد نیا سفر شروع کرنے کے لیے تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی کابینہ کی جانب سے مملکت کے قومی ورثے اور ثقافت سے متعلق ایونٹ "الجنادریہ فیسٹول" کے انتظام و انصرام کی ذمے داری وزارت ثقافت کو سونپ دیے جانے کے بعد یہ مقبول میلہ ایک نئے سفر کے آغاز کا منتظر ہے۔ گذشتہ 35 برسوں سے اس میلے کے انعقاد کی ذمے داری نیشنل گارڈز کے پاس تھی۔

الجنادریہ کے میلے کا آغاز 1985ء مطابق 1405 ہجری میں اُس وقت کے سعودی فرماں روا شاہ فہد بن عبدالعزیز (مرحوم) کے حکم پر ہوا تھا۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز (مرحوم) کے دور میں اس ایونٹ نے مزید ترقی کی منزلیں طے کیں۔ ہر سال لوگوں کی ایک بڑی تعداد الجنادریہ کے میلے میں شرکت کرتی ہے۔ یہ ثقافت، قومی ورثے اور فنون کے میدانوں میں اہم ترین سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک سے سیاسی قائدین کے علاوہ سینئر عہدے داران ، دانشوران اور مفکرین یہاں آتے ہیں۔

الجنادریہ کا میلہ سعودی عرب کے عرب اور اسلامی تشخص ... اور عصر حاضر کے تہذیبی ورثے کا حسین امتزاج ہے۔

الجنادریہ کے میلے کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی سرپرستی حاصل ہے۔ یہ میلہ ایک مربوط گاؤں کی صورت پیش کرتا ہے جہاں مملکت سعودی عرب کے حقیقی قومی ورثے اور ثقافت کے مختلف رنگ بکھرے نظر آتے ہیں۔