.

ڈیموکریٹک یونین کے ارکان سے شادی، شامی پناہ گزین کیمپ سے نکلنے کے لیے خواتین کا حیلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر شامی اپوزیشن کے فورم اس معلومات سے بھرے پڑے ہیں کہ شام میں ڈیموکریٹک یونین پارٹیPYD (کُردوں کی جماعت) کے ارکان ملک کے مشرق میں اپنے زیر انتظام کیمپوں کے آبادی کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے ارکان ان کیمپوں میں مقیم گھرانوں پر دباؤ کے لیے کئی طرح کے ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں تازہ ترین کارستانی ان خواتین کو بلیک میل کرنا ہے جو الحسکہ کے مشرق میں واقع الہول کیمپ سے باہر نکل جانے کی خواہش مند ہیں۔ اس کے واسطے شادی کا ایک فرضی معاہدہ کیا جاتا ہے .. اور فریقین کے درمیان متفقہ معاہدے کے تحت پارٹی کے ارکان مالی رقوم حاصل کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایک میڈیا ویب سائٹ نے الہول کیمپ کی ایک خاتون کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ایام کے دوران پارٹی کے ارکان کے ساتھ شادیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہاں خواتین کی جانب سے پارٹی کے ارکان کو مجبورا ادا کی جانے والی رقم دس لاکھ شامی لیرہ تک پہنچ گئی ہے۔

مذکورہ خاتون کے مطابق پارٹی کے بعض عناصر کیمپ کی عورتوں سے شادی کے بعد ان کا استحصال کر رہے ہیں۔ یہ لوگ کیمپ سے نکل جانے کے بعد طلاق دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے ارکان خواتین کو اسمگلنگ کے راستے کیمپ سے نکالنے کے عوض ہزاروں ڈالروں کا تقاضا کرتے ہیں۔ اسی واسطے پارٹی کے ارکان کیمپ میں ہزاروں پناہ گزینوں کے مسئلے کے کسی بھی حل کو مسترد کر دیتے ہیں۔