.

سعودیہ میں امریکی فوج کا خیر مقدم دفاعی صلاحیت میں اضافے کا ذریعہ ثابت ہوگا: پینٹاگون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہماری فوج کا استقبال اور مُملکت میں تعیناتی سے ہماری تزویراتی دفاعی صلاحیت میں اضافے اور مفادات کے تحفظ کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

قبل زیں پینٹاگون کےایک مصدقہ ذریعے نے بتایا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی فوج کے سعودی عرب میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کے استحکام اور مشترکہ مفادات کے دفاع کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں امریکی فوج کی تعیناتی امریکا ۔ سعودی عرب مشترکہ تعاون کا حصہ ہے اور دونوں ملک خطے کے استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے مذکورہ ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد خطے کے دفاع اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ عمل کی سطح کو بڑھانا ہے۔ سعودی عرب اور امریکا خطے کی سلامتی کو مضبوط بنانے کی انتہائی خواہش رکھتے ہیں۔