.

ایران روحانی قوت سے جڑا ہے، طاغوتی طاقتوں کو شکست دے گا: ڈپٹی کمانڈر سپاہِ پاسداران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی ) کے ڈپٹی کمانڈر رئیر ایڈمرل علی فداوی نے ایک انوکھا دعویٰ کر دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ایران روحانی قوت سے جڑا ہواہے اور وہ طاغوتی طاقتوں کو شکست سے دوچار کرے گا‘‘۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق علی فداوی نے کہا:’’اگر تمام طاغوتی طاقتیں ہمارے مقابلے کے لیے اکٹھی بھی ہوجاتی ہیں تو انھیں شکست اور ہزیمت سے دوچار کیا جائے گا۔ وہ زوال سے دوچار ہوں گی کیونکہ ہم ایک روحانی قوت سے جڑے ہوئے ہیں‘‘۔

انھوں نے کہا:’’ سپاہِ پاسداران انقلاب گذشتہ چالیس سال سے انقلاب کا پہرا دے رہی اور اس کا تحفظ کر رہی ہے۔ وہ اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط تر ہے‘‘۔

علی فداوی سپاہِ پاسداران کی وردی کی تعریف میں بھی گویا ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا:’’آئی آر جی سی کی وردی کپڑے کا مقدس ٹکڑا ہے اور یہ بات ہم تاریخ سے جانتے ہیں کیونکہ اس وردی میں ملبوس اللہ کے ہزاروں بہترین خادم شہید ہوئے ہیں۔‘‘

انھوں نے گذشتہ ماہ میں بھی اسی قسم کا بیان جاری کیا تھا اور یہ کہا تھا کہ شام میں ایران کی فوجی موجودگی ایک مذہبی اور روحانی فریضہ ہے۔