.

ایران سے 13 ہزار عازمین حج کی سعودی عرب آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

'العربیہ' نیوز چینل کےنامہ نگار کے مطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائی کے لیے اب تک ایران سے 13 ہزارعازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ زیادہ تر عازمین حج تہران اور بندرعباس سے تعلق رکھتے ہیں۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق ایران سے آنے والےعازمین حج کی پروازیں جدہ کے شاہ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پراترے۔ وہاں سے انہیں بلا تاخیر ان کی قیام گاہ تک پہنچایا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے عازمین حج کےکوائف اور دیگر امور کی چھان بین کے لیے جدید ترین فنگر پرنٹ نظام وضع کیا ہے جس کے تحت ایک عازم حج کو دو تین منٹ کےاندر اندر کلیئر کردیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہوائی اڈوں پر چوبیس گھنٹے طبی عملہ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عملہ موجود رہتا ہے۔

آخری اطلاعات کے مطابق بیرون ملک سے خشکی، سمندری اور فضائی راستوں سے اب تک 6 لاکھ 14 ہزار 918 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔