.

امریکا نے 'ایف 35' طیارے نہ دیے تو ترکی متبادل تلاش کرے گا: ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے معاہدے کے تحت 'ایف 35' جنگی طیارے دینے سے انکار کیا تو انقرہ کے پاس متبادل آپشن موجود ہے۔ ہم جنگی طیاروں کے حصول کے لیے کسی اور ملک سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ترکی کو 'ایف 35' جنگی طیاروں کے پروگرام سے الگ کیا تو انقرہ اپنی دفاعی ضروریات کے لیے کسی اور ملک سے رجوع کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکا نے تُرکی کو 'ایف 35' جنگی طیاروں کے معاہدے سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ترکی کی جانب سے روس سے 'ایس 400' دفاعی نظام کی خریداری کے رد عمل میں‌ کیا گیا۔ روس نے ترکی کو اپنا دفاعی نظام 'ایس 400' فراہم کر دیا ہے جس کے بعد ترکی اور امریکا کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

امریکی صدر کی طرف سے ترکی کو 'ایس 400' کی خریداری پر پابندیوں کی دھمکی دی تھی تاہم حتمی طور پر اس حوالے سے امریکا نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔