.

جنوبی شام میں اسرائیلی بمباری سے 6 ایرانی جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 6 اسد نواز جنگجو ہلاک ہوگئے۔

انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے 'سیرین آبزر ویٹری' کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ بدھ کو جنوبی شام میں اسرائیل نے تین مقامات پر بشارالاسد کے حامی جنگجوئوں کے مراکز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ ایرانی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

آبزر ویٹری کے مطابق جنوبی شام میں اسرائیل نے میزائل حملے کیے جن میں وادی گولان ،درعا میں تل حارہ ، القنیطرہ گورنری میں تل الاحمر اور نبع الصخر کےمقامات پر بشارالاسد کے حامی جنگجوئوں کےمراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھرشام کی سرکاری نیوز ایجنسی'سانا' کے مطابق منگل اور بُدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کےمطابق ڈیڑھ بجے مغربی درعا میں صہیونی دشمن کی طرف سے متعدد اہداف کونشانہ بنایا گیا جن کے نتیجے میں ان مراکز کوغیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے شام میں سنہ 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے دوران شام میں حزب اللہ اور ایرانی جنگجوئوں کے مراکز پربمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شام میں 30 جون کو کیے گئےحملے میں دمشق کےقریب اور وسطی شام میں حمص میں 6 ایرانیوں سمیت 9 اسد نواز جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔