.

دبئی : مراکشی فن کارہ کے خلاف جیل اور بے دخلی کا عدالتی فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی میں عدالت نے جمعرات کے روز مراکش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ مریم حسین کو 3 ماہ قید اور متحدہ عرب امارات سے بے دخلی کی سزا سنائی ہے۔

مریم حسین کے خلاف الزام تھا کہ اس نے عیسوی سال نو کی تقریبات کے دوران ایک RAP گلوکار کے ساتھ دانستہ طور پر بے آبروئی کا ارتکاب کیا تھا۔

اماراتی خاتون وکیل حوراء موسى نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ دبئی کی عدالت نے ان کے مؤکل میڈیا پرسن صالح الجسمی کا باعزت بری کرنے کا حکم جاری کیا جب کہ مریم حسین کو 3 ماہ قید اور امارات سے بے دخلی کی سزا سنائی۔

میڈیا پرسن صالح الجسمی نے اپنی وکیل کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "میں ڈاکٹر حوراء اور جناب یاسر النقبی کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے حق کے ساتھ کھڑے ہو کر مقدمے کی منصفانہ کارروائی کو ممکن بنایا"۔

دوسری جانب مریم حسین کے وکیل خلیفہ المفتول نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی مؤکلہ کی امارات سے بے دخلی کا حکم حتمی نہیں بلکہ ابتدائی نوعیت کا ہے لہذا اس کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی اور مریم کی اس الزام سے براءت پر کام کیا جائے گا۔