.

آئل ٹینکروں کے تحفظ کے لیے برطانیہ کے ایک اور جنگی بیڑے کی خلیج آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ برطانیہ کا ایک اور جنگی بحری جہاز 'ایچ ایم ایس ڈنکن' خلیج عرب پہنچ گیا ہے تاکہ برطانوی پرچم بردار تیل بردار جہازوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے تیل برادار جہازوں کے تحفظ کے لیے جنگی کشتیاں تنگنائے ہرمز میں تعینات کی ہیں۔ حال ہی میں تنگنائے ہرمز ایران اور برطانیہ کے درمیان اس وقت کشیدگی کا موجب بنی جب ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے برطانیہ کے دو تیل بردار جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ ایران نے اس کارروائی کو 'قذاقی' قرار دیا۔

اگست 2019ء کے آخر تک برطانوی جنگی بحری جہاز'ایچ ایم ایس مونٹروز' بھی خلیج پہنچ جائے گا۔ اس کی جگہ رواں سال کے آخر میں'ایچ ایم ایس کنٹ' خلیج پہنچایا جائے گا۔

گذشتہ ہفتے برطانوی حکومت نے کہا تھا کہ وہ یورپی مُمالک کی قیادت میں مال بردار جہازوں کے تحفظ کے لیے ایک بحری فورس تشکیل دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم برطانیہ ایران کے خلاف کسی قسم کی محاذ آرائی کے موڈ میں نہیں ہے۔