.

سعودی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میڈیا فورم کا انعقاد، ایوارڈ کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پہلے سعودی میڈیا فورم کے اعلان کرنے کے ساتھ کارکردگی کی بنا پر سالانہ ایوارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2019ء کو صحافتی تنظیم کے زیراہتمام میڈیا فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر 'سعودی میڈیا ایوارڈ' کے نام سے ایک ایوارڈ بھی جاری کیا جائے گا جب کہ میڈیا فورم کا عنوان 'میڈیا سازی ۔ مواقع اور چیلنجز' رکھا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا فورم کے انعقاد کا مقصد سعودی عرب اور غیر ملکی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا، ذرائع ابلاغ کو درپیش چیلنجز اور مشکلات، خطے اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں میں ذرائع ابلاغ کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ہے۔

سعودی عرب کی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین خالد المالک نے ایک بیان میں کہا کہ فورم کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کیا جائے گا۔ اس کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کو دنیا عرب میں ابلاغیات کا دارالحکومت قرار دینے، اس کی عالمی سیاسی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگرکرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سالانہ بنیادوں پر ذرائع ابلاغ کے چار مختلف شعبوں میں ایوارڈ جاری کرے گی۔ یہ چاروں ایوارڈ صحافت، ویڈیو پروڈکشن، آڈیو پروڈکشن اور عمومی شخصیت کے حوالے سے دیا جائے گا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافیوں کو انعام میں اچھی خاصی رقم حاصل ہو گی۔