.

عراق کا بصرہ میں امریکی بڑا بحری فوجی اڈہ تیارکرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کی حکومت نے البصرہ شہر میں عالمی معیار کا بڑا بحری فوجی اڈہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق عراقی وزارت دفاع کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بصرہ گورنری میں جس بڑے نیوی اڈے کےقیام کا اعلان کیا گیا ہے اس پرجلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بصرہ میں قائم کیا جانے والا بحری فوجی اڈہ ملک کی دفاعی ضرورت کےلیےاہمیت کا حامل ہوگا۔

عراقی وزارت دفاع کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب حال ہی میں وزیر دفاع نجاح الشمری ، وزیر ٹرانسپورٹ عبداللہ لعیبی، پارلیمنٹ کی دفاع وسیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین محمد رضا،آرمی چیف کے معاون برائے آپریشنز میجر جنرل عبدالامیر رشید یار اللہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے البصرہ کا دورہ کیاتھا۔