.

مکہ مکرمہ : شاہ سلمان کی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کی شب بعد نماز عشاء مسجد حرام میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ اپنے بھائی اور شاہی خاندان کی ایک اہم شخصیت شہزادہ بندر بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ ادا کی۔

اس موقع پر سابق وزیر داخلہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

خادمی حرمین شریفین کے مکہ مکرمہ پہنچنے پر مرحوم شہزادہ بندر کے بیٹوں نے سعودی فرماں روا کا استقبال کیا۔

علاوہ ازیں نماز جنازہ میں سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علمائے کرام کے علاوہ شاہی خاندان کی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کی وفات کا اعلان پیر کے روز کیا گیا تھا۔ انہیں مکہ مکرمہ کے العدل قبرستان میں دفن کیا گیا ہے۔