جواد ظریف پر امریکی پابندیاں "بچکانہ حرکت "ہے : ایرانی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پر پابندیوں کا عائد کیا جانا ایک "بچکانہ حرکت" ہے۔

واشنگٹن نے بدھ کے روز ظریف پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس سے قبل امریکا پیشگی شرائط کے بغیر تہران کے ساتھ بات چیت کی تجویز پیش کر چکا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے جمعرات کے روز روحانی کے براہ راست نشر ہونے والے بیان کے حوالے سے بتایا کہ "(یہ امریکی) بچکانہ برتاؤ ہر اُتر آئے ہیں... یہ روزانہ راگ الاپتے ہیں کہ ہم پیشگی شرائط کے بغیر بات چیت کے خواہاں ہیں... اور پھر ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں بھی عائد کرتے ہیں۔

روحانی نے مزید کہا کہ "اس (برتاؤ) کا مطلب ہوا کہ یہ لوگ مناسب طرز فکر سے محروم ہو چکے ہیں"۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں