.

سعودی عرب اور امارات کے اتحاد میں دراڑ پیدا کرنا ناممکن ہے: قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کےوزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے بدھ کے روز ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان خلیج پیدا کرنے یا دونوں برادر مسلمان ملکوں کے اتحاد کو پارا پارا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن اور ایران کے باب میں امارات اور سعودی عرب دونوں ایک صفحے پر ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں کہا کہ قطری میڈیا جہالت کا شکار ہے۔ اسے اندازہ نہیں کہ سعودی عرب اور مارات نے اتحاد کے لیے کتنی قربانیاں دی ہیں۔ دونوں ملکوں نے گہرے نفوذ پرمبنی تعلقات، بات چیت، دوستی، ایک دوسرے کے دفاع تحفظ کے لیےبہت کچھ کیا ہے۔

انور قرقاش نے قطر اور اس کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے کیے جانے والےمنفی پروپیگنڈے کی مذمت کی اور کہا کہ قطر نے دوسرے ممالک کے درمیان انتشارپیدا کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مفادات اور چیلنجز ایک ہیں اور دونوں ملک تمام مسائل کا مشترکہ حکمت علی کے تحت جواب دیں گے۔