.

آبنائے ہرمز پر گشت کرنے والے امریکی لڑاکا طیارے کلسٹر بموں سے لیس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی عسکری رپورٹوں کے مطابق آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والے "F-15" امریکی لڑاکا طیاروں کو کلسٹر بموں سے لیس کیا گیا ہے۔ یہ بم درست طور پر اہداف کا تعین اور انہیں تباہ کرنے کے لیے انفرا ریڈ اور لیزر شعاؤں کے تحت کام کرتے ہیں۔

جمعرات کے روز جاری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ "F-15E" ماڈل کا خصوصی طیارہ فضا سے فضا اور فضا سے زمین تک مار کرنے والے دونوں مشنوں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ اس وقت آبنائے ہرمز کے علاقے میں آزاد سمندری تجارت کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم دستے میں شامل ہے۔

اس سلسلے میں عسکری امور سے متعلق ویب سائٹ THE WAR ZONE DRIVE نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ہتھیار اُس نوعیت کی چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے جو ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر استعمال ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں لاگو کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پومپیو کا یہ موقف تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک اور عالمی طاقتوں کے درمیان وسیع پیمانے پر ملاقات کے دوران سامنے آیا۔