.

سعودیہ میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا،عید الاضحیٰ 11 اگست کو ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظرآنے کے بعد آج جمعہ کو یکم ذی الحج کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عدالت کے مطابق 10 اگست کو یوم عرفہ ہوگا اور 11 اگست کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

سعودی عرب کے علاقے سدیر میں حوطہ کے مقام پر جمعرات کی شام روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس جامعہ المجعمہ کی رصدگاہ میں ہوا۔ جہاں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

بعد ازاں سعودی عرب کی عدالت عالیہ کی طرف سے ذی الحج کا چاند نظرآنے کی تصدیق کی گئی اور گیارہ اگست بہ روز اتوار مملکت میں عید کا اعلان کیا گیا۔

المجمعۃ یونیورسٹی کے آفیشل 'ٹویٹر'اکائونٹ پر جاری ایک بیان میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کی خبر پوسٹ کی گئی۔

قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ عرب دنیا میں ماہرین فلکیات نے بھی 11 اگست کو عیدالاضحیٰ کی پیش گوئی کی تھی۔