.

سعودی عرب کے شہر اَبہا پر چھائی کُہر سحر انگیز مناظر پیش کرنے لگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں جنوبی شہر اَبہا کو جمعرات کے روز شدید کُہر نے ڈھانپ لیا جس کے بعد شہر کا فضائی منظر سحر انگیز نظر آنے لگا۔

اس موقع پر سعودی فوٹوگرافر عبدالعزیز مخافہ نے ابہا شہر کو گلے لگانے والی کُہر کا منظر اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

مخافہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ "عمومام ماہ اگست میں صبح سویرے کے اوقات میں کُہر یا دُھند ہوتی ہے۔ اس ماہ کے دوران ابہا شہر فوٹوگرافی کے عاشقوں کے لیے سحر انگیز لمحات کی تصاویر لینے کے حوالے سے انتہائی پُر کشش ہوتا ہے"۔

عبدالعزیز مخافہ نے بتایا کہ انہوں نے یہ تصاویر جمعرات کی صبح ابہا کے وسط میں واقع پہاڑ "جبلِ ذرہ" پر کھڑے ہو کر لیں۔ مخافہ کے مطابق ان دونوں میں ابہا آنے والے لوگ ناقابل فراموش ماحول اور مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔