یمن کے 25 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی وزارت اوقاف ومذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت سے 25 ہزار عازمین حج کو فرئضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب بھیجنے کے تمام انتظامات مکمل کرنے کے بعد عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی وزارت اوقاف کےسیکرٹری برائے حج وعمرہ طارق القرشی نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق پچیس ہزار عازمین حج کو مناسک حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب روانہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی سعودی عرب روانگی بغیر کسی پریشانی یا خلل کے عمل میں لائی گئی۔ ادھر یمنی وزیر اوقاف احمد عطیہ نے بتایا کہ عازمین حج کو سعودی عرب لے جانےکے لیے سولہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور حج ٹریلور فرموں کی طرف سے معاونت کی گئی۔ انہوں نے یمنی عازمین حج کو بہ حفاظت سعودی عرب پہنچانے پر ان کمپنیوں کی کوششوں کو سراہا۔

خیال رہے کہ یمن میں سنہ 2014ء کو آئینی حکومت کا تختہ الٹے جانے کےبعد عازمین حج کو الودیعہ بری گذرگاہ سے سعودی عرب داخل کیا جاتا ہے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان یہ واحد محفوظ راہ داری سمجھی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں