امریکا مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو پہلے تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی : روحانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ تہران ،،، واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کی تائید کرتا ہے مگر اس کے لیے لازم ہے کہ امریکا پہلے ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے۔

منگل کے روز ٹیلی وژن پر براہ راست نشر ہونے والے ایک بیان میں روحانی نے کہا کہ اگر امریکا واقعی بات چیت چاہتا ہے تو اسے سب سے پہلے تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔

روحانی نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ایران اس بات سے قطع نظر کہ امریکا تاریخی جوہری معاہدے کا حصہ ہے یا نہیں ،،، بات چیت کے لیے تیار ہے۔ روحانی کا کہنا تھا کہ "وہ (امریکی) جوہری معاہدے میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں ... یہ معاملہ ان سے وابستہ ہے"۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے گذشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت مسترد کر دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں