قطرنے بندرگاہ کے قیام میں ایران کی مدد کی:ایرانی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ بریگیڈیئر قاسم رضائی نے سوموار کو ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ بحری جہازوں کی ایک خصوصی بندرگاہ کے قیام کے لیے قطرنے ایران کی بھرپور مدد کی اور تہران کو ہرممکن سہولت فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ ایران نے بندرگاہ کےقیام کے لیے قطری تاجروں کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھایا۔

ایرانی اور روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطرکے ساتھ معاہدوں کےنتیجے میں دونوں ملکوں کی صلاحیت میں بہتری آئی ہےبالخصوص قطر کے اندر پیداواری قوت اورکھپت میں بہتری آئی۔ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کو فروغ ملا اور دونوں ملکوں کے کوسٹ گارڈ حکام نے ایک دوسرے کی بھی مدد اور معاونت کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

ادھر ایرانی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز دونوں ملکوں کے کوسٹ گارڈ حکام کا اجلاس ہوا جس میں فیلڈ میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ اور تہران کوسٹ گارڈ کا اجلاس اتوار کے روز ایران کی میزبانی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاسداران انقلاب کے سربراہ بریگیڈیئر قاسم رضائی نے کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں