'مشاعر ٹرین' کے ٹکٹوں کی فروخت شروع،ٹکٹ کی قیمت 250 ریال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی مکہ معظمہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 'مشاعر مقدسہ' ٹرین کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔ لاکھوں عازمین حج 1440ھ کے حج کے موقع پر مشاعر ٹرین سے استفادہ کر سکیں گے۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے مشاعر ٹرین میں سفر کرنے والے حجاج کرام کی فہرستیں بھی تیار کی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مشاعر ٹرین کے اسٹیشنوں کےقریب خیموں میں رہائش پذیر تین لاکھ 60 ہزار حجاج کرام اس ٹرین کے ذریعے سفر کرسکیں گے۔ ان میں اندرون ملک کے حجاج کرام، جنوبی ایشیا، عرب ممالک،ترکی، یورپ اور امریکا کے عازمین حج استفادہ کرسکیں گے۔

درایں اثناء مکہ معظمہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان انجینیر جلال بن عبدالجلیل کعکی نے بتایا کہ مشاعر ٹرین کی آن لائن ٹکٹوں کی تقسیم تین سال قبل شروع کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ جن حجاج کرام کے لیے مشاعر ٹرین کو مختص کیا گیا ہے ان سوا دیگر عازمین حج کو اس میں سوار ہونے کی اجازت نہیں اور نہ ہی غیرمتعلقہ عازمین حج کو ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عام دنوں میں مشاعر ٹرین پر سفرکے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت 250 ریال ہے جب کہ ایام تشریق میں 50 ریال کے ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں