مقامات مقدسہ کے درمیان چلنے والی تیز رفتار ٹرین کی تیاریاں مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ریلوے کمپنی (ایس اے آر) کے آپریشنز اور بحالی کے مینجر انجینئر موسیٰ الزھرانی نے کہا کہ مقامات مقدسہ کے درمیان چلنے والی تیز رفتار ریلوے، ریل گاڑیوں کی بحالی اور تیاری مکمل کرنے اور جانچنے کے بعد اب عازمین کی منتقلی کے لئے تیار ہے۔

الزھرانی نے کہا کہ "ایس اے آر اس بات کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے کہ اسے مکہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ شراکت میں مقدس مقامات کے درمیان تیز رفتار ریلوے کے آپریشنز اور دیکھ بھال کے ذریعے مقامات مقدسہ کے مہمانوں کی امنگوں کی تکمیل میں حاجیوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔‘‘ الزھرانی نے مزید کہا کہ "ہم حجاج کرام کو مقدس مقامات کے درمیان آسان اور محفوظ آمد و رفت کے لئے نقل و حمل کی خدمات کی فراہمی کے لئے کام کر رہے ہیں۔"

الزھرانی نے وضاحت کی کہ ایس اے آر نے 1440ھ کے دوران حجاج کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے ٹرینوں کی تیاری کو یقینی بنانے کی غرض سے 20 سے زائد آزمائشی روٹ چلائیں ہیں۔

"پروجیکٹ ٹیم نے آپریشنل تیاریوں کے حصے کے طور پر تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون سے درجنوں ہنگامی منظرنامے تیار کیے ہیں۔ پروجیکٹ کی تفویض سے ہی اور آزمائشی عمل کی کامیابی کے ساتھ طے شدہ منصوبے کے مطابق تکمیل کے بعد ایس اے آر نے ریل گاڑیوں کی تیاری جانچنے کے لئے بھر پور کوشش کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ منصوبے کے سارے حصے اور اس کے ملازمین اچھی طرح سے تیار ہوں۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کابینہ، جس کے چیئرمین خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ہیں، نے مئی 2019 میں مقاماتِ مقدسہ کے درمیان تیز رفتار ریلوے کی بحالی اور آپریشنل خدمات اے ایس آر کو تفویض کیں جس نے 1440ھ کے موسم حج میں حرمین شریفین اور مقاماتِ مقدسہ کے درمیان ریل گاڑیوں سے اپنی خدمات کی فراہمی شروع کردی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں