'خبروں سے خالی صفحات' ملک کی صورت حال پر لبنانی اخبار کا انوکھا احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان کے ایک کثیرالاشاعت انگریزی اخبار نے ملک کی ابتر معاشی صورت حال اور دیگر اندرونی مسائل پر اپنا انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

لبنان سے شائع ہونے والے'ڈیلی سٹار' کی جمعرات کی اشاعت میں کوئی خبر اور مضمون شائع نہیں کیا گیا بلکہ پورے کا پورا اخبار خبروں سے خالی شائع کیا گیا۔

البتہ اخبار کے ہرصفحے پرصرف ایک چھوٹی سی عبارت لکھی گئی تھی جو ملک کے کسی اہم مسئلے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اخبار نے خبروں سے خالی صفحات پر سیاسی اور حکومتی جمود، حکومت کے مسلسل بڑھتے قرضوں، فرقہ واریت پھیلانے کے واقعات اور بے روزگاری کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔

اخبار کے آخری صفحے پر دیودار کےدرخت کی تصویر شائع کی گئی جو مملکت میں قومی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ عربی میں ایک عبارت تحریر ہے جس کا مفہوم ہے 'وقت ہاتھ سے نکل جانے سے قبل بیدار ہوجائیں'۔

خیال رہے کہ لبنان گذشتہ کئی ماہ سے اقتصادی بحران کا سامنا کررہا ہے۔ 30 جون کو جبلیہ کے مقام پر فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد حکومت کا کوئی اجلاس بھی نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں