.

ترکی : شام کی سرحد کے نزدیک گولہ بارود کے ڈپو میں زور دار دھماکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی میں جمعے کو علی الصبح شامی سرحد کے نزدیک واقع صوبے ہاتے میں گولہ بارود کے ایک ڈپو میں زور دار دھماکے ہوئے۔ یہ بات ترکی کے چینل ntv نے بتائی۔

اس دوران ڈپو کے نزدیک گھروں کو خالی کرا لیا گیا تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

مذکورہ ٹی وی چینل کے مطابق ریحانلے کے علاقے میں ہونے والے ان دھماکوں کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

رائٹرز کے مطابق چینل کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی حکام نے علاقے کی ناکا بندی کر دی ہے۔

دیگر میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکوں کے بعد گولہ بارود کے عسکری ڈپو کے بعض حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ ڈپو سرحدی قصبے ریحانلے کے شمال میں واقع ہے۔

دھماکوں کے بعد ریحانلے کے شمال میں مرکزی ہائی وے اور دیگر راستوں کو بند کر دیا گیا۔