سعودی عرب کے شہر ابہا کی سمت بھیجا گیا حوثیوں کا ڈرون عرب اتحاد کے ہاتھوں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق اتحادی فورسز نے جمعرات کی شب ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ طیارہ یمن کے صوبے صںعاء سے سعودی عرب کے شہر ابہا کی سمت بھیجا گیا تھا۔

کرنل المالکی نے واضح کیا کہ "حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون طیارے بھیجے جانے کی تمام کوششوں کا انجام ناکامی ہے۔ اتحادی فورسز شہریوں کی حفاظت کے لیے ان طیاروں کے ساتھ بہترین انداز سے نمٹ رہی ہے۔ بار بار ڈرون طیارے بھیجے جانے کی کوشش اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ یمن میں ایران کی ایجنٹ ملیشیا کتنی مایوسی کا شکار ہے"۔

المالکی نے باور کرایا کہ اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان اس دہشت گرد ملیشیا کے خلاف منہ توڑ جوابی اقدامات پر عمل درامد جاری رکھے گی تا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی روشنی میں ملیشیا کی اس صلاحیت کو تباہ کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں