.

عدن: کشیدگی کے واقعات کی ذمہ دار عبوری کونسل ہے:حکومت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی آئینی حکومت نے عدن میں کشیدگی اور مسلح کارروائیوں کی تمام تر ذمہ داری عبوری کونسل پرعاید کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی ادروں کا تحفظ، شہریوں کے جان ومال کی حفاظت، ریاستی اداروں اور افراد پر ہونے والے حملوں کی روک تھام کی تمام تر ذمہ داری عبوری کونسل پرعاید ہوتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ حکومت عر ب اتحاد کےساتھ مل کر حالیہ عرصےکے دوران عدن میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گے جو پرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے گی۔

یمنی حکومت نےعدن میں بغاوت اور انتشار پھیلانے کی کوششوں اور اس نوعیت کی دیگر سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدن میں امن وامان تباہ کرنا حوثی ملیشیا کی معاونت کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز عددن میں ایوان صدر کی سیکیورٹی پرمامور فورسز اور جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے زیراہتمام ایک گروپ کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔